Tuesday, August 18, 2009

روزنامہ آساپ کی اشاعت حکومت پاکستان نے بند کردی ہے۔

روزنامہ آساپ کی اشاعت حکومت پاکستان نے ایف سی اور دیگر سرکاری مشینری کو استعمال کرتے ہوئے بند کردی ہے۔ اور جس کی وجہ سے آج کا اخبار شائع نہیں ہوا ہے۔ روزنامہ آساپ کی بندش کی بنیادی وجہ آساپ کی بلوچ سرزمین اور بلوچ قوم کے ساتھ روایتی وفاداری ہے۔ اور اس سال کے شروع سے نام نہاد جمہوری حکومت نے روزنامہ آساپ کو بلوچ سرزمین اور بلوچ قوم سے اپنی وفاداریاں ترک کرنے کے لیے مسلسل دباؤ میں رکھا ہے۔ اس دوران آساپ سے وابستہ معروف بلوچ دانشور جان محمد دشتی پر قاتلانہ حملہ، اس کے بعد بلوچستان بھر میں آساپ سے وابستہ صحافیوں کو سرکاری مشینری کے ذریعے مسلسل ہراساں کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ لیکن اس کے باوجود بھی جب حکومت روزنامہ آساپ کی اشاعت روکنے میں ناکام رہی تو ایف سی کو سرعام استعمال کرنے ہوئے روزنامہ آساپ کے سریاب روڑ کوئٹہ میں واقع دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے آساپ کے عملے کی دفتر آنے پر پابندی لگادی۔ ان وجوہات کی بناء پر روزنامہ آساپ کی اشاعت بند ہوگئی ہے تاہم روزنامہ آساپ کی ویب سائٹ پر آئندہ چند دنوں کے بعد اخبار کی اشاعت دوبارہ شروع کردی جائے گی۔ ادارہ >

0 comments:

Post a Comment