Tuesday, December 29, 2009
آج صبح وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی اور کابینہ کے ارکان گوادر پہنچے تو بلوچ نیشنل فرنٹ کی اپیل پر گوادر، تربت، پنجگور، اورماڑہ پسنی اور تمپ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوئی۔ تمام کاروباری مراکز بند رہے اور بلوچ وکلاء نے عدالتوں کا بھی بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ بلوچ قوم پرستوں نے پہلے سے ہی این ایف سی ایوارڈ اور آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کو مسترد کیا ہے۔ بی این ایف نے بدھ کو مکران ڈویژن سمیت صوبے کے مختلف بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment